پی ایس ایل کھیلنے والے اسامہ میر کے والد کا انتقال ہوگیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے سپن بائولر اسامہ میر کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اپنے والد کے انتقال کی خبر اسامہ میر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی، کرکٹر نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپیل کی کہ آپ سب میرے والد کی مغفرت کی لیے دعا کریں، میرے والد میری طاقت تھے مجھے نہیں معلوم کہ ان کے بغیر میں اب کیسے آگے بڑھوں گا۔ہمت نہ ہارنے کا سبق مجھے میرے والد سے ملا تھا وہ میرے والد ہی نہیں بہترین دوست بھی تھے۔میرے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے آج ہم سب شکرگزار ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More