ترک ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

بشکریہ ترک اخبار

ترکی کے شہر قونیہ میں فوجی تربیتی طیارہ مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی میں فوجی مشقوں اور قومی تقریبات کے دوران فضا میں پرواز کی مہارت اور کرتب دکھانے والا طیارہ فضائی اڈے سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی لاپتا ہوگیا تھا۔

فوجی ترجمان کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تو طیارے کا ملبہ قونیہ شہر کے وسط میں میدانی علاقے سے ملا۔

طیارہ آگ لگنے کے باعث کریش ہوا۔ طیارے کے جلے ہوئے ملبے سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے، جب کہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری بورڈ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ این ایف 5 تھا، جو ترک فضائیہ کے ترکش اسٹار اسکواڈرن کا حصہ تھا۔ جائے کا مقام بھی ایئر بیس کے قریب ہی واقعہ ہے۔ جاں بحق پائلٹ کی شناخت کیپٹن براق کے نام سے کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More