عالمی وبا سے نمٹنے کا مشن ۔۔۔۔ حکومت عید کے بعد کیا کرنے جارہی ہے ؟؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔۔ اپوزیشن کی صفوں میں ماتم

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مایٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا سے نمٹنے کا مشن ۔۔۔۔ حکومت عید کے بعد کیا کرنے جارہی ہے ؟؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔۔ اپوزیشن کی صفوں میں ماتم ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ان کی جانب سے یہ اعلان ملک میں بدھ کو کورونا سے مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد مجموعی اموات 15 ہزار سے زائد ہوگئیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 80 سے زائد عمر کے افراد کو ان کے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے جبکہ سرکاری سطح پر 11 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More