شادی کے بعد ایشوریارائے کی زندگی میں کیاتبدیلی آئی ،بالی ووڈ اداکارہ نے آخرکارحقیقت سے پردہ اٹھادیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی دو خاندانوں کو جوڑنے کا نام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں، ایشوریا رائے بچن نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنی شادی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ’یہ صرف دو افراد کے نہیں بلکہ دو خاندانوں کے ساتھ کی بات ہے۔‘اگرچہ شادی ہر ایک کی زندگی کا سب سے خوبصورت وقت ہوتا ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ وقت اپنے ساتھ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں بھی لاتا ہے، اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشوریا نے بتایا کہ شادی نےانہیں کس طرح تبدیل کردیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا سے شادی کے بعد آنے والی تبدیلی سے متعلق پوچھاگیا جس کا جواب دیتے ہوئے ایشوریا کا کہنا تھا’وہ محسوس کرتی ہیں کہ تبدیلی زندگی کا مستقل طور پر حصہ ہےاور تبدیلی اچھی بات ہے۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’لیکن یہ صرف گھر کی تبدیلی کی با ت نہیں ہے یہ زندگی کی تبدیلی کے بارے میں ہے، آپ کو اپنی زندگی میں کسی بھی مرحلے کی تبدیلی کے بارے میں خیال رکھنا ہوگا، آپ بس ہر چیز سے یوں ہی گزر کر آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔‘ایشوریا نے مزید کہا کہ ’ اس کا مطلب ہے کہ آپ سرمایہ کاری نہیں کررہے، آپ کو تجربہ نہیں ہو رہا ہے، آ پ زندگی میں نہ ہی کچھ دے رہے ہیں اور نہ ہی واپس لے رہے ہیں، آپ کو اپنے تمام رشتوں میں یہ ’تبادلہ‘ کروانے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا رشتہ والدین کے ساتھ ہو یا اپنے دوستوں کے ساتھ، ان سب سے اہم شادی ہے کیوں کہ یہ صرف دو افراد کا نہیں ہے بلکہ یہ دو خاندانوں کے ساتھ کی بات ہے۔‘واضح رہے کہ ایشوریا کو آخری بار 2018 میں ’میوزیکل فینی خان‘ میں دیکھا گیا تھا۔اس فلم میں ان کے ہمراہ انیل کپور اور راجکمار راؤ تھے، اداکارہ کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہوگی جس میں وہ دوبارہ بڑی اسکرین پر ابھیشک کے ساتھ نظر آئیں گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More