آمروں نے غیر اخلاقی اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین کو مسخ کیا ،آصف علی زرداری

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آمروں نے اپنے غیر قانونی و غیر اخلاقی اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین کو مسخ کیا اور آج بھی 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ’’یوم دستور‘‘ کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے قوم کو متفقہ دستوردیا ،آج کے دن پارلیمنٹ نے متفقہ دستور پاس کیا تھا ، 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان میثاق ہے ،1973 کا آئین انسانی آزادی اور اظہار رائے کے حق کی آزادی دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آمروں اپنے غیراخلاقی اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین کو مسخ کیا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More