پی ایس ایل 2021 کےبقیہ میچز کا شیڈول جاری

سماء نیوز  |  Apr 11, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62 واں اجلاس 10 اپریل بروز ہفتے کو ہوا۔ بورڈ آف گورنرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر پریزنٹیشن دی گئی۔رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آنے والی خامیوں پر بورڈ آف گورنر نے اظہار مایوسی کیا۔

انھوں نے ہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ سخت پروٹوکولز کے نفاذ اور فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تیار کردہ تمام تجاویز کی تائید بھی کی گئی۔ کوویڈ 19  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تمام افراد کےلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےباقی میچزمحفوظ ماحول میں کرانےکےلئےحکمت عملی تیار کرلی ہےاور بین الاقوامی کمپنی کی تقرری آخری مراحل میں ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لئے 22 مئی سے 7 روزہ قرنطینہ کا آغاز ہوگا۔3 روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوگا۔20 جون کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا اور تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More