وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ سندھ کی بھرپور ترجمانی کی ، مرتضی وہاب

بول نیوز  |  Apr 13, 2021

ترجمان سندھ حکومت  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آج مردم شماری کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ  سندھ نے صوبہ سندھ کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت  بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات اور اختلافی نوٹ کے باوجود مردم شماری کے نتائج منظور ہونے پر وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پي ٹی آئی ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے نے مردم شماری پر باتیں تو بہت کی پر عوام کی نمائندگی نہیں کی، آج سندھ کے عوام کی صحیح  ترجمانی پاکستان پارٹی کے وزیر اعلیٰ  سید مراد علی شاہ نے کی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے اعتراضات پر شواہد بھی پیش کئے ہیں کہ کس طریقے سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو 2017 کی مردم شماری میں صحیح پیش نہیں کیا گیا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کمیٹی کے تمام اراکین میں وہ واحد میمبر اور وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے سی سی آئی کے نقطہ ںظر سے اتفاق نہیں کیا بلکہ اپنا اختلافی نوٹ جمع کروایا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 154(7) کے تحت اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھائے گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More