فرانس کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

فرانس نے پاکستان سے اپنے شہریوں کو عارضی طور پر نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے ملک میں موجود اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو لاحق سنگین خطرات کے باعث فرانسیسی شہری اور ادارے فوری طور پر عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

سفارت خانے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کےلیے کمرشل ائیرلائنز کی مدد لی جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کےعلاوہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی۔ وزارتِ داخلہ کی سمری پروفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More