رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، اسلم اقبال

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں قائم  313  رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں مل رہی ہے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ عوام کا رمضان بازاروں کا بڑی تعداد میں رخ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں یہاں سے ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ  اوپن مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کو آٹا اور چینی کے اسٹالز بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلم اقبال نے سیالکوٹ اور سمبڑیال کے رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر صارفین سے گفتگو بھی کی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ہے اور اس ہی دوران طبی سہولیات کا جائزہ  بھی لیا ہے۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر طارق فاروق اور ضلعی افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More