مصر: افطاری بانٹنے والابچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

مصر میں روزے داروں میں کھجور اور جوس کے پیکٹ تقسیم کرنے والا ایک 12 سالہ بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے شہر سمنود میں نور الدین جمعہ کے روز مغرب کے وقت روزے داروں میں کھجور اور جوس کے پیکٹ تقسیم کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی لیکن اچانک ایک تیز رفتار گاڑی کے آنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا زور دار تھا کہ نور الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا، چھٹی جماعت کے طالبعلم نور الدین کی میت کو سمنود جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث گاڑی والے کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More