وقار یونس اہلیہ کی سرجری کےباعث آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے۔ وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔ آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

وقار یونس آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More