فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت

بول نیوز  |  Apr 20, 2021

فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم پر مدغم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ

https://wabetainfo.com/

کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے۔

دونوں سروسز کو اس میں مدغم کرنا تو ابھی تک ممکن نہیں ہوا مگر رپورٹ کے مطابق میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

#Messenger is working to integrate #WhatsApp apparently 👀https://t.co/STHakeaN8X

— Alessandro Paluzzi (@alex193a) July 6, 2020

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمیان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد ایسے فیچرز پر پہلے عملدرآمد ہوچکا ہے جن سے فیس بک میسنجر ہی واٹس ایپ کی شکل اختیار کرلے گا۔

اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں واٹس ایپ اور میسنجر کو آپس میں ملانے کے عمل کے شواہد سامنے آئے تھے۔

اس موقع پر فیس بک میسنجر کے بیٹا ورژن میں واٹس ایپ ریفرنسز سامنے آئے تھے۔

ان ریفرنسز میں جو حوالے آئے وہ میسجز اور سروسز کے انتظام سے متعلق تھے۔

اس کے علاوہ دیگر عناصر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو فیس بک میسنجر کو واٹس ایپ صارفین جیسے بلاک کرنا، پش نوٹیفکیشن فرام واٹس ایپ اور چیٹ کرنے والی کی تفصیلات سمجھنے میں مدد دیں گے۔

میسج کے مواد کو فیس بک سرورز سے شیئر نہیں کیا جائے گا۔ میسنجر اور واٹس ایپ کے درمیان کراس چیٹ کے لیے میسنجر میں نئے پروٹوکول کو متعارف کرانے کی ضرورت ہوگی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More