عبداللہ صدیقی کوبین الاقوامی پہچان ملنے پرشوبزستاروں کی مبارکباد

سماء نیوز  |  Apr 20, 2021

گلوکار عبد اللہ صدیقی نے انٹرٹینمٹ اور اسپورٹس کیٹگری میں فوربز کی ” 30 انڈر 30 ایشیاء ” فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

معروف امریکی جریدہ فوربز ہرسال مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ” 30 انڈر 30” فہرست جاری کرتا ہے۔ فہرست میں 30 سال یا اس سے کم عمروالے افراد کا نام شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے مختصرمدت میں نمایاں مقام حاصل کیا ہو۔

انسٹاگرام پراس حوالے سے فالوورز کیلئے کی جانے والی پوسٹ میں عبداللہ نے لکھا ” میں پوری طرح سے دنگ اور انتہائی شکرگزار ہوں۔ ہر ایک کا شکریہ جس نے یہاں پہنچنے میں میری مدد کی ” ۔

فوربز کی جانب سے دیے جانے والے پروفائل کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عبداللہ نے 11 سال کی عمر میں انگریزی زبان میں الیکٹرانک میوزک تیار کرنا شروع کیا تھا اور16 سال کی عمر میں وہ اسے آزادانہ طور پر ریلیزکرنے لگے۔ عبداللہ نیس کیفے بیسمنٹ میں بھی شریک ہوئے جہاں غیرمعروف گلوکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کیاجاتا ہے۔

عبداللہ نے میشا شفیع ، شمعون اسماعیل ، آئمہ بیگ اور اداکارفواد خان جیسے گلوکاروں کے لئے موسیقی لکھ اور پروڈیوس کرچکے ہیں۔

میشا شفیع ، عائشہ عمر، عشنا شاہ اور معروف کینیڈین گلوکار روپ مگوں سمیت معروف شخصیات نے عبداللہ کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

عبداللہ کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مداح موجود ہیں جن میں امریکی کانگریس کی خاتون الہان ​​عمر بھی شامل ہیں۔ شمعون کے تعاون سے تیار کیا جانے والا ان کا گانا اسپاٹی فائےکی پلے لسٹ میں شامل ہے۔

اس سے قبل فوربز ” 30 انڈر30 یورپین” فہرست میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی شیف زہرہ خان کو ریٹیل اور ای کامرس کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔ کیا گیا تھا۔ وہ برطانیہ میں فیا نامی کیفے اور دکانیں چلاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More