پاک ایران سرحد پر تیسرے کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

 پاک ایران سرحد پر تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پاک ایران سرحد مند، پشین میں تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر ایران کے وزیر محمد اسلامی بھی تربت سے متصل پاک ایران سرحد پشین مند کراسنگ پوائنٹ پر موجود تھے، تقریب میں پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخی ہے، 6 ماہ کے قلیل عرصے میں 2 کراسنگ پوائنٹس کھولنا اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مند، پشین میں تیسرے بارڈر کراسنگ پوائنت سے پاک ایران عوامی رابطوں، خصوصاً مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More