کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ہم نیوز  |  Apr 21, 2021

کوئٹہ:  زرغون روڈ پر سرینا چوک میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی ہے جب کہ جائے وقوع پر دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کے فوری بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورتمام ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کے مطابق جائے وقوعہ پر آگ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ربانہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں اضافی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ: ڈی سی آفس کے سامنے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل بلوچستان ہائی کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب میں واقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More