بھارت: مولانا وحیدالدین خان کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فوٹو: سی پی ایس گلوبل

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا وحید الدین خان کرونا وائرس کے باعث 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کا کرونا ٹیسٹ 12اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی وفات پر تعزیت کی اور کہا کہ دینیات اور روحانیت کے لیے کی گئی انکی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مولانا وحیدالدین خان نے اپنی زندگی میں درجنوں کتابیں تصنیف کیں، انہوں نے قرآن کریم کی تفسیر بھی لکھی۔ وہ طویل عرصے تک جمعیت علماء ہند سے بھی وابستہ رہے۔

مولانا کی علمی خدمات کے باعث بھارتی حکومت نے انہیں 2000 میں دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پدما وی بھوشن سے نوازا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More