ملتان: واساحکام کی غفلت معصوم بچی کی جان لےگئی

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

ملتان میں واسا حکام کی غفلت نے معصوم بچی کی جان لے لی۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار بچی حرمین کھلےمین ہول میں گرگئی جبکہ بچی کے نانا عاصم بٹ زخمی ہوگئے۔

بچی کے نانا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود واسا حکام کی جانب سے مین ہول کو بند کرنے کےلیے تاحال اقدامات بھی نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More