افغان اور ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  May 04, 2021

کورونا پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر زمینی راستوں کے ذریعے  پاکستان آنے والے افغان اور ایرانی شہریوں پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے.

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق پابندی 5 مئی سے 20 مئی تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران سے آنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں: 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے  پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ایران اور افغانستان میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق افغان شہریوں کو انتہائی ضروری طبی امداد کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان اور ایران سے آنیوالے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے بارڈر پر طبی عملہ ڈبل کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق  پابندی کا اطلاق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا کارگو/تجارتی سامان کی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More