بچوں پر ہونے والے تشدد سے متعلق شاہد آفریدی کا اہم پیغام

بول نیوز  |  May 05, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بچوں پر ہونے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمارے بچے صرف ہمارے آج میں خوشیوں کے رنگ نہیں بھر رہے بلکہ یہ روشن کل کی ضمانت بھی ہیں۔

ہمارے بچے صرف ہمارے آج میں خوشیوں کے رنگ نہیں بھر رہے بلکہ یہ روشن کل کی ضمانت بھی ہیں۔ایک باپ کی حیثیت سے جب میں بچوں پہ ہونے والے تشدد کی خبریں سنتا ہوں تو یہ احساس ہوتا ہے کہ شائد ہم سے کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے۔ یاد رکھئے کہ بچوں کی حفاظت ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 4, 2021

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک باپ کی حیثیت سے جب میں بچوں پہ ہونے والے تشدد کی خبریں سنتا ہوں تو یہ احساس ہوتا ہے کہ شاید ہم سے کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام  کے اختتام میں مزید لکھا کہ یاد رکھیے کہ بچوں کی حفاظت ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More