دوسرا ٹیسٹ: زمبابوےکو اننگز،147 رنز سےشکست

سماء نیوز  |  May 10, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 147رنز سے شکست دیدی۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 510 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے پہلی اننگز میں 132کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فاسٹ بولر حسن علی نے 27رنز دے کر 5وکٹيں حاصل کيں جبکہ ساجد خان نے 2، تابش خان اور شاہين آفريدی کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

پاکستانی باؤلرز کی جانب سے شاندار بالنگ کے باعث افریقی ٹیم محض 231 رنز بنا سکی اور یوں اننگز کی شکست سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کواننگز سےجیت حاصل کرنےکیلیےایک وکٹ درکار

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 شکار کیے۔

پاکستان نے اوپنر عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز ميں 8وکٹوں پر 510 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More