اسلام آباد: خاتون کا ریپ کرنیوالے باپ اور بیٹا گرفتار

سماء نیوز  |  May 11, 2021

اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر خاتون کا ریپ کرنیوالے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ریکارڈ یافتہ ملزمان باپ اور بیٹے کو ایک کیس میں گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دوران تفتیش گن پوائنٹ پر ایک خاتون کے زبردستی ریپ کا بھی اعتراف کرلیا، متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں، ملزمان نے 12 مارچ کو ٹیکسی میں ایک خاتون کا ریپ کیا تھا جبکہ جاتے ہوئے زیورات اور موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے کیا تھا، جس نے لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیت 20 خواتین کا ریپ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More