پریش راول کے موت کی خبریں جھوٹی نکلیں

سماء نیوز  |  May 16, 2021

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر شیئر ہوئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار پریش راول جمعے کی صبح سات بجے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے ہوئے دُنیا سے کوچ کرگئے ہیں۔

 اداکار پریش راول نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس غلط فہمی کے لیے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں جمعہ کی صبح 7 بجے سو رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More