شوبزانڈسٹری میں مردوخواتین کے ساتھ یکساں رویہ نہیں،عشناشاہ

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

تصویر: عشنا شاہ/انسٹاگرام

اداکارہ عشنا شاہ کا ماننا ہے کہ پاکستان شو بزانڈسٹری میں مرد وخواتین کے ساتھ یکساں رویہ نہیں رکھا جاتا۔

عشنا شاہ نے اس حوالے سے اپنے ایک پرانے انٹرویو کا اسکرین شاٹ انسٹااسٹوریزمیں شیئرکیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

عشنا نے کیپشن میں لکھا ” میں نے جو کہنا تھا کہا ”۔

گزشتہ سال انٹرٹینمنٹ سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو دیے جانے والے اس انٹرویومیں عشنا کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کا رویہ جس قسم کا بھی ہو لیکن اس کا تاثرہمیشہ منفی لیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق سیٹ پراگر میں یا کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں۔ لیکن اگر کوئی مرد اس سے 5 گنا زیادہ بُرا رویہ رکھے تو اس سے کسی کو شکایت نہیں ہوتی یا کہا جاتا ہے کہ وہ سینیئرآرٹسٹ ہے۔

اس سے قبل صبا بخاری، فریال محمود سمیت کئی اداکارائیں انڈسٹری میں صنفی امتیاز برتے جانے کے حوالےسے اپنے تجربات شیئرکرچکی ہیں، جنہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کئی ڈائریکٹرزاور پروڈیوسرزکام کے بدلے ناجائزمطالبات کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More