آئی فون 13 کے نئے ماڈلز کا اعلان

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

آئی فون کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آ گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز اب جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی گون 13 کے 7 نئے ماڈلز اور ان کے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لئے گئے ہیں۔

آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

ایپل آئی فون 13 کے نئے ماڈل کے فیچرز میں 1 ہزار جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہو گی اور اس کا کیمرہ ایک الٹرا وائڈ کیمرہ ہے  جو کہ ایف 1.8 آپٹکس کے ساتھ  ہوگا جس میں سینسر شفٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فائیو جی موڈیم کے سبب آئی فون 13 پرو میکس کو تمام سات ماڈلز میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More