ایک 2 ڈی کیفے، جسے دیکھ کر لوگ چکرا جاتے ہیں

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

اس تصویر کو ذرا غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس جگہ کی تصویر ہے۔

اب ذرا دماغ لگائیں اور اس کا جواب دیں،، اور اگر آپ کا جوب یہ ہے کہ یہ کو پہیلی ہے یا پھر کامک بک کا پیج ہے تو آپ بلکل غلط ہیں۔

اوپر دی جانے والی تصویر حقیقت میں ایک ریسٹورینٹ ہے جو کہ روس میں ’ کیفے بی ڈبلیو‘ کے نام سے موجود ہے۔

آپکی طرح اکثر لوگ اس ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کے بعد چونک جاتے ہیں اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں ۔

لوگوں کو اس ہوٹل کی بناوٹ دیکھ کر یہ گمان کرتے ہیں کہ یہ ہوٹل نہیں کسی کامک بک کا حصہ ہے۔

یہ ایک 2 ڈی کیفے ہے اور اندر داخل ہونے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ حقیقی دنیا اور کارٹونز کی دنیا کے درمیان پھنس گئے ہیں۔

نومبر 2019 میں اس کے افتتاح کے بعد سے یہ کیفے روس میں انسٹاگرام کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔

یہاں بس کھانے پینے کی اشیا بلیک اینڈ وائٹ نہیں بلکہ یہ کیفے اپنی کافی کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ یہاں آنے والے مختلف میٹھے پکوان بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More