سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کا اہم اقدام، 14 جون ’ اینٹی نیپوٹزم ڈے‘ قرار

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

بھارتی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کی جانب سےاُن کی  خودکشی کا دن یعنی 14 جون کو ’اینٹی نیپو ٹزم ڈے‘ قرار دے دیا ہے۔

آج کے دن پہلی برسی کے موقع پر سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں کروڑوں مداحوں  کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر پوسٹنگ کے ذریعے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی صارفین اپنے پسندیدہ ہیرو کی یاد میں اقوال، انٹرویوز اور پہلی برسی سے متعلق خوب پوسٹنگ کر رہے ہیں۔

On The Day Of 14th June 2020 Great Bollywood Actor, Human Being And Intellectual Mr. Sushant Singh Rajput Found Dead In His Mumbai Based Apartment And We The Fan Of SSR Decide To Celebrate His Memory As World Anti Nepotism Day Every Year Onwards.#FIRForSushantUnder302 pic.twitter.com/VWIt3ja4Ki

— 𝑽𝒋 🙈(𝑷𝒂𝒓𝒂𝒔𝑨𝒓𝒎𝒚)💪 (@KapTaanVj) June 22, 2020

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی لیکن سشانت کی خود کشی کو اُن کے خاندان کی جانب سے قتل قرار دیا گیا تھا۔

تاہم کئی ماہ کی تحقیق کے بعد بھارتی حساس اداروں کی جانب سے قتل کے مفروضے کو رد کر کے حتمی رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More