پی ایس ایل: کراچی کِنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف

بی بی سی اردو  |  Jun 14, 2021

پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں۔ آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کو کھیلنے کی دعوت دی۔ کراچی کِنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا۔ اس وقت اسلام آباد کی ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

اس وقت اسلام آباد کی پوزیشن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ مستحکم ہو چکی ہے اور یہ ٹیم پوائنٹس کے اعتبار سے سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔ اس میچ میں کراچی کنگز پر یہ دباؤ ہو گا کہ وہ ہر صورت ملتان سلطانز کو اس دوڑ سے باہر رکھے۔ اگر کراچی یہ میچ ہار جاتی ہے تو پھر ملتان کی ٹاپ کی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ حسن علی آج کے میچ میں انھیں دستیاب ہیں۔ اس سے قبل حسن علی کو ایمرجنسی صورتحال میں گھر واپس آنا پڑ رہا تھا مگر انھوں نے واپسی کا ارادہ ترک کر دیا۔

اگر آپ میچ دیکھ رہے ہیں تو پھر کن پلیئرز پر نظر رکھنی ضروری ہے؟

اگر آپ نے آج کا میچ دیکھنے کا ارادہ کر لیا ہے تو پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرز کولن منرو اور آصف علی پر خاص نظریں جمائے رکھیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے لیےبابر اعظم اور اوپنر شرجیل احمد پر گہری نظر رکھنا نہ بھولیے گا۔

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان اور حسن علی کا جادو نہ چلا تو پھر ایسے میں کراچی کے ارشد اقبال اور وقاص مقصود ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’تم آؤٹ نہ دو، ہم خود ہی کر لیں گے‘

کوئٹہ اور ملتان کی آپس میں لیگ کروانی چاہیے، کوئی تو جیت ہی جائے گا

قلندرز کی آخری گیند پر جیت: ’شروع مجبوری میں کیے تھے اب مجا آ رہا ہے‘

پوائنٹ ٹیبل پر اسلام آباد کے بعد لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پشاور کا نمبر تیسرا ہے۔ کراچی کنگز چوتھے جبکہ ملتان سلطانز چھٹے نمبر ہیں۔ آج کے میچ میں کراچی جیت جائے تو پھر سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن سب سے کمزور ہے اور وہ چھٹے نمبر کی ٹیم بن چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More