کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

بول نیوز  |  Jun 15, 2021

ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

کوئٹہ کی جانب سے بیٹنگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  جیک ویدرالڈ نے 48 رنز بنائے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔

بولنگ میں لاہور کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیمز فاکنر نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز 159 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔

بیٹنگ میں کوئٹہ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹم ڈیوڈ نے 46 رنز بنائے اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بولنگ میں کوئٹہ کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے 3،3 شکارکیے جبکہ محمد حسنین اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More