سعودی وزارت صحت نے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردیں

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے امور صحت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے،حجاج کےلیے مخصوص کیے جانے والے ہسپتالوں میں 5 سو بستروں پر انتہائی نگہداشت کے  یونٹس  کے علاوہ کسیبھی وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے متعدد آئسولیشن رومز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

 انہوں نے بتایاکہ حج آپریشن میں شریک ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

حجاج کو دی جانے والی خوارک مکمل طورپرمحفوظ ہوگی جسے مخصوص ’کچنز ‘ میں تیارکیاجائے گا، تمام حجاج کو کھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔

امور صحت مکہ مکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا ہے کہ حجاج کے رہائشی مقامات کا تفصیلی جائزہ لینے کےلیے مخصوص کمیٹی قائم کی گئی ہے تاکہ کمروں اور خیموں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کویقینی بنایا جاسکے۔

وزارت صحت نے تمام امورکا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

 واضح رہےکہ کسی حاجی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہہ  ہونے پراسے فوری طورپرآئسولیٹ کرکے میڈیکل ٹیسٹ کیاجائے گا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More