دنانیر کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے،ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

پاوری گرل دنانیر کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہو گئے۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبریہ میں ہوں یہ میری شادی ہو رہی ہے، شادی میں ایسی ویڈیوز بنانے کی رسم میں ہوا اضافہ جس نے سب کو اس بخار میں مبتلا کر دیا

یہ میں ہوں یہ میری شادی ہو رہی ہے، شادی میں ایسی...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

دنانیر مبین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’تیری نظروں نے جو دل کا کیا ‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دنانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنا رہی ہیں۔

پاوری گرل کے گانے کی ویڈیو پوسٹ پر ایک دن میں ہی 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More