فیس بک پر ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار

بول نیوز  |  Jun 23, 2021

 فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنے کو حرام قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر مقبول بنگلادیش کے معروف عالم دین احمداللہ نے فتویٰ دیا ہے کہ فیس بک پر کسی کا مذاق اڑانے کی نیت سے ’ہاہا‘ کا ایموجی استعمال کرنا حرام ہے۔

فیس بک اور یوٹیوب پر 22 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے مفتی احمداللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی احمدالل  فیس بک پر ’ہاہا‘ ایموجی کے استعمال کو حرام کہہ رہے ہیں۔

احمداللہ کے مطابق لوگ اسے دوسروں کی تضحیک کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔

 انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایموجی کسی مزاحیہ پوسٹ پر استعمال کی جائے اور اس کا مقصد پوسٹ ڈالنے والے کا مذاق اڑانا نہیں تو یہ جائز ہے۔

 تاہم اگر آپ اس ایموجی کو پوسٹ ڈالنے والے شخص کا مذاق اڑانے اور اس کی تضحیک کے لیے استعمال کریں گے تو یہ اسلام میں بالکل ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں اس عمل سے دور رہیں۔

مفتی احمداللہ نے کہا کہ اگر آپ کسی مسلمان کا دل دکھائیں گے تو وہ آپ کے ساتھ بدزبانی کرسکتا ہے۔

احمد اللہ کی اس ویڈیو پر ہزاروں لوگوں نے اپنا ردعمل دیا ہے، لوگوں کی اکثریت نے اس پیغام کو مثبت لیا ہے۔

 جبکہ چند افراد نے اس ویڈیو کا بھی مذاق اڑیا ہے اور ’ہا ہا‘ کا ایموجی استعمال کیا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More