کابل: افغان صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ

سماء نیوز  |  Jul 20, 2021

افغانستان ميں صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

منگل کو کابل میں عید الضحی کی نماز کے دوران صداتی محل پر راکٹ داغے گیا۔حملے کے وقت صدراشرف غني اورديگر حکام عيد الاضحیٰ کی نماز ادا کررہے تھے۔افغان حکام کی جانب سے کسی نقصان کے بارے ميں کچھ نہيں بتايا گيا ہے۔

افغان ميڈيا کے مطابق کابل پرپروان کے علاقے سے 3 راکٹ فائر کيے گئےجوباغ ِ علی مردان،چمن حضوری اور منابے بشاری کےعلاقے ميں گرے۔سیکیورٹی فورسز نے پروان سی کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More