واٹس ایپ کے گروپ کال کے فیچر میں تبدیلی

بول نیوز  |  Jul 21, 2021

ملٹی میڈیا شیئرنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کی جانب سے گروپ کال کے فیچر میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ مسلسل اپنے  فیچرز کی بہرتی کے لئے کام کر رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس آسان بنایا جائے۔

اسی حوالے سے واٹس ایپ نے گروپ کال کے فیچر میں تبدیلی کی ہے جس کے مطابق اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔

قابلِ شمولیت کالز کی سہولت کسی گروپ کال کے آغاز کے ساتھ ہی اس کا جواب دینے کی ضرورت کو کم کر دیتی ہے اور واٹس ایپ پر گروپ کالنگ میں انفرادی بات چیت والی برجستگی اور آسانی لاتی ہے۔

صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔

اور اگر صارف ‘نظر انداز کریں’ پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More