رنگ روڈ کیس: سابق کمشنر راولپنڈی کا ضمانت کیلئےعدالت سےرجوع

سماء نیوز  |  Aug 03, 2021

فائل فوٹو

رنگ روڈ کیس میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ضمانت کے لیے اینٹی کرپشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے عثمان اعوان کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ محمد ارشد نے اینٹی کرپشن سے چھ اگست تک مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

درخواست ضمانت میں مؤقف اپنایا کہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں، حراساں کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔ ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی، الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

درخوست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے سیاسی افسروں کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سیاسی لوگوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

رنگ روڈ کیس پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی غیر قانونی ہے، 2015 میں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی حاصل کر چکا ہوں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹیکس ادا کرتا ہوں اور تمام قوانین کی پابندی کرتا ہوں لہٰذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

واضح رہے کہ 28جولائی کو لاہور کی ضلع کچہری نے رنگ روڑ راولپنڈی منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور پروجیکٹ ڈائریکٹر وسیم تابش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

رنگ روڈ کیس میں اينٹی کرپشن نے سابق کمشنر راولپنڈی کيپٹن ريٹائرڈ محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر کو دو ہفتہ قبل گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More