ٹیلی گرام میں نئے فیچر کا اضافہ

سماء نیوز  |  Aug 05, 2021

فائل فوٹو

موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے گروپ ویڈیو کالنگ کا نیافیچر متعارف کروایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے فیچر سے اب ٹیلی گرام استعمال کرنے والے افراد بیک وقت 30 افراد پر مشتمل براہ راست شریک ہو کر گفتگو کر سکیں گے اور ساتھ ہی 970 دیگر افراد اس ویڈیو کال میں بطور ناظرین شرکت کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جون میں ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کے بعد ان کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گروپ ویڈیو کال میں شریک کرنے کی کوشش تھی تاکہ صارفین ریزولوشن پر ویڈیو دیکھ سکیں جس کی تعداد مستقبل کی اپ گریڈ پالیسی میں بڑھائی جائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ایک دن کے بجائے ایک ماہ یا ایک ہفتے کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More