پاکستانی سفارتخانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل دبئی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی غرض سے ’یوم استحصال‘کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اے پی پی  |  Aug 05, 2021

دبئی میں قونصل جنرل حسن افضل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،بالخصوص پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارتی قابض فورسز نے بے گناہ کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کا مقصد مقبوضہ وادی کی آبادی کےتناسب کو تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

https://urdu.app.com.pk/urdu/wp-content/uploads/2021/08/hassan-4.mp4
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More