عائزہ خان کا میڈم نور جہاں کو خراج تحسین

سماء نیوز  |  Aug 05, 2021

خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ نور جہاں کے روپ میں نظر آئیں اور انہوں نے میڈم کے مشہور گانے ”میں تے میرا دلبر جانی“ پر پرفارم بھی کیا۔

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اس سے قبل عائزہ نے میڈم نور جہاں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملکہ ترنم کے روپ میں خود کو دیکھنا ان کے لیے ناقابل یقین لمحہ تھا کیونکہ وہ میڈم کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

پاکستانی سپر اسٹار اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل لاپتہ میں ٹک ٹاک اسٹار گیتی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More