شہید ہونیوالے سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں ، عثمان بزدار

بول نیوز  |  Sep 15, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہید ہونیوالے سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے7 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ، شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لیے اپنا آج قربان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ، ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں ، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔

شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کےجوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More