ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

فوٹو: آن لائن

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 95 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ برطانوی پاؤنڈ، یورو، یو اے ای درہم اور سعودی ریال کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے نرخ 83 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 169.65 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ آج (بدھ کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

اس سے قبل پاکستان میں مارچ 2020ء میں ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More