عاطف اسلم کے نئے گانے کا ٹیزر جاری

سماء نیوز  |  Sep 19, 2021

گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے ’اجنبی ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ۔

گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ بہت جلد کچھ ریلیزکرنے والا ہوں، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا ہے۔

تاہم اب ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کئ نئے گانے ’اجنبی ‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ۔

نئے گانے کی میوزک ویڈیو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی نظر آئینگی ۔

گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا یہ ٹیزر میرے مداحوں کیلئے ویک اینڈ کا تحفہ ہے ۔

اس سے قبل عاطف نے انسٹاگرام پرڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ سنگ ماہ کے سیٹ سے ہیلو، ہاں میں ڈرامہ سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دُعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More