ہمارے ملک میں پارٹیوں میں بے مقصد سیاست ہے، لیاقت بلوچ

بول نیوز  |  Sep 19, 2021

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی پارٹیوں میں بے مقصد سیاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے، اللہ کی بندگی، رسول کی اطاعت، مخلوق خدا کی خدمت ، اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد کرنا تمام اہل ایمان کی ذمہ داری ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت سے متصادم قانون نہیں بن سکتا لیکن نہ آئین پر نہ قران و سنت کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے، ہم نے اپنی تعلیم، معیشت، تہذیب کو کمزور کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  ملک میں کبھی بھی جمہوریت اور جمہوری قدروں پر عمل نہیں کیا گیا ہے، معیشت بڑی تباہی سے دوچار ہے، اپنی قومی صلاحیتوں پر اعتماد کی بجائے سود کی لعنت کو پکڑا ہے، ہماری معیشت آج عالمی اداروں کی دہلیز پہ پڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا داخلہ و خارجہ اغیار کی دہلیز پر ڈھیر ہے، اسٹیبلشمنٹ ہر ملک میں طاقت ور ہے، فوج ہر ملک میں ایک بڑی طاقت ہے مگر ہمارے ملک میں پارٹیوں میں بے مقصد کی سیاست ہے، پاکستان کی سیاست کو اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر ڈھیر کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ آج یہ پورا نظام انا اللہ وانا الیہ راجعون تک پہنچ چکا ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عوامی جذبات کو روکا گیا تو پاکستان میں بھی طالبان ماڈل آئے گا اور دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More