تین رکنی لارجر بینچ کا 22 تا 24 ستمبر اہم مقدمات سماعت کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

تین رکنی لارجر بینچ 22 تا 24 ستمبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ اہم مقدمات کی سماعت 22 تا 24 ستمبر تک کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لارجر بینچ کراچی کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے کے کیسز کی بھی سماعت کرے گی۔ذرائع نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے پر کتنا عمل درآمد ہوا، لارجر بینچ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکرٹری اور کمشنر کراچی کو اس بینچ کے بارے میں نوٹس جاری ہو گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی سی اے اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی نوٹس جاری ہو چکا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More