سرکاری افسران کو بلیک میل کرنیوالی خاتون گرفتار

سماء نیوز  |  Oct 13, 2021

لاہور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرنيوالی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ايف آئی اے ٹيم نے خاتون کے موبائل سے غير اخلاقی ويڈيو اور تصاوير برآمد کر ليں۔

ایف آئی اے کو مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ انہیں ایک خاتون غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کررہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی درخواست پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا، ایف آئی اے ٹیم نے خاتون کے موبائل سے غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر بھی برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون سے ملنے والے مواد کو بھی مختلف پہلوؤں سے چیک کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More