چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ/سیمی فائنل

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل آج سے شروع ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کے آگسٹس ڈوسورڈ نے پاکستان کے طیب اسلم کو شکست دی ہے۔مردوں کے دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے ہانگ کونگ کے ہینری لونگ کو شکست دی ہے۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی سلمہ الطیب نے مصر کی ہی فیروز ابوالخیر کو شکست دی جبکہ خواتین کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی ماریہ سٹیفن نے مصر کی ندین کتب کو شکست دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق مردوں اور خواتین کے فائنل 15 اکتوبر کو مشف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More