صبا قمر کا میلادالنبیؐ پر پیغام

بول نیوز  |  Oct 19, 2021

اداکارہ صبا قمر نے میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں  کہا  ہےکہ تمام لوگوں کو عید میلاد النبی ص بہت مبارک ہو، مجھے اور میرے خاندان کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

Always remember me and my family in your prayers. Eid Milad un Nabi Mubarak! 🤍😌

— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 18, 2021

یاد رہے ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا، کراچی سے لےکر خیبر اور گلگت سے گوادر تک عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، محافلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا، اس دوران گلہائے عقیدت نچھاور کیے جاتے رہے، بچے بھی پیش پیش رہے۔

عید میلاد النبیﷺ میں عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا، شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی۔

جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، کہیں منوں وزنی کیک تیار کیے گئے تو کہیں منہ میٹھا کرنے کے لیے میوہ جات اور مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More