ریڈمی نوٹ11 سیریز 28اکتوبر کو متعارف کروایا جائے گا

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

فوٹو: گز چائینا ویب سائٹ

ریڈمی نے اپنی ویبو سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ ریڈمی نوٹ 11 سیریز 28اکتوبر کو چین میں متعارف کروایا جائے گا جس کے لیے تقریب کا انعقاد چینی وقت کے مطابق شام 7بجے ہوگا۔

چین کی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’’گز چائینا‘‘ کے مطابق کمپنی باضابطہ طور پر ’’لٹل کنگ کانگ‘‘ ریڈمی نوٹ 11 سیریز کی نئی جنریشن کی نقاب کشائی کرے گی۔

ویبو سائٹ پر جاری کی گئی تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دیکھنے میں کیسا لگے گا۔ ریڈمی نوٹ 11 آئی فون 13 کی طرح دائیں زاویہ والی بیزل اسکیم کی طرح ہوگا۔

اسمارٹ فون کے چاروں کونے نسبتاً زیادہ گول ہیں جبکہ ڈیوائس کی موٹائی بہترین معلوم ہوتی ہے۔ مشہور ویبو لیکسٹر ڈی سی ایس کے مطابق ریڈمی نوٹ سیریز کا ہائی اینڈ ورژن 120 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گا۔

ریڈمنی نوٹ 11 پرو کی خصوصیات

ریڈمنی نوٹ 11 پرو میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے اور ڈائمینسٹی 920 چپ پیش کی جائے گی۔

اسکے ساتھ ریڈمی نوٹ 11 پرو میں ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے لیے 6جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کا اسٹوریج یا پھر 8جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی یا 256 جی بی کا اسٹوریج دیا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اسمارٹ فونز کی قیمتیں 42ہزار روپے سے لے کر 53ہزار روپے تک ہوسکتی ہیں۔

ریڈمی نوٹ11 پرو کی بیٹری 67 واٹ چارجنگ کے ساتھ 5ہزار ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ اسکا مین کیمرہ 108 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔

ریڈمنی نوٹ 11 کی خصوصیات

ریڈمنی نوٹ 11 کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز کا ہوگا اور ڈائمینسٹی 810 چپ دی جائے گی۔

اسکے علاوہ 6 یا 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کا اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسکی قیمت 29ہزار800 سے لے کر 42ہزار600 تک ہوسکتی ہے۔

ریڈمی نوٹ11 کی بیٹری 33 واٹ چارجنگ کے ساتھ 5ہزار ایم اے ایچ کی ہوگی جبکہ مین کیمرہ 50 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More