جمائما نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین سے سوال پوچھ لیا

سماء نیوز  |  Oct 21, 2021

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین سے سوال پوچھ لیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے سوال کیا کہ شادی پر چلانے کے لیے آج کل پاکستان کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟

جمائما کے سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی مختلف گانوں کا بتایا جارہا ہے۔

کچھ ماہ قبل جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہےاس فلم میں اداکارہ سجل علی بھی نظر آئینگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More