آریان کیلئے’منشیات کا بندوبست’کرنے پراننیا پانڈے سےتفتیش

سماء نیوز  |  Oct 22, 2021

ممبئی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھارتی سُپراسٹارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اوردیگر کیخلاف منشیات کیس میں اداکارچنکی پانڈے کی صاحبزادی اننیا پانڈے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

اننیا گزشتہ روز این سی بی آفس گئی تھیں اور انہیں آج جمعہ 22 اکتوبر کو دوبارہ بلایا گیا ہے۔

بائیس سالہ اننیا سے آریان کے موبائل سے سراغ لگائی جانے والی مبینہ چیٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق موبائل چیٹ میں آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا تم میرے لیے منیشات (میری جوانا ) کا بندوبست کرسکتی ہوں جس کے جواب میں اننیا نے ممکنہ طور پرکوڈ ورڈزمیں اثبات میں جواب دیا۔

تاہم ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اننیا نے آریان کے لیے کسی ممنوعہ چیز کا انتظام کیا تھایا نہیں۔

این سی بی کی طرف سے تفتیش کیے جانے پراننیا نے اس پیغام کو بطورایک ‘مذاق ‘ مسترد کردیا جبکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا دعویٰ ہے کہ اننیا اور آریان باقاعدگی سے منشیات پر بھی بات چیت کرتے ہیں۔

اننیا اپنے والد چنکی پانڈے کے ہمراہ این سی بی گئی تھیں جہاں ان کا فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق این سی بی اننیا کے خلاف مزید شواہد جمع کرواچکا ہے جن کی وضاحت ‘ ڈیبیوفلم اسٹار اور آریان کے درمیان چیٹ’ کہہ کر کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ڈیبیو فلم اسٹار سے این سی بی کی مراد اننیا ہی ہیں۔

بدھ کے روز ، آریان خان کو ضمانت دینے سے انکارکرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

اننیا سال 2019 میں اپنی پہلی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 ‘ کے بعد سے اب تک 4 فلموں میں نظرآچکی ہیں۔

آریان جمعہ 8 اکتوبرسے آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید سیکیورٹی کے ساتھ خصوصی بیرک میں منتقل کیا گیا تھا۔آریان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پرممبئی کی بندرگاہ پرکروز شپ میں ہونے والی پارٹی پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

آریان کے علاوہ دیگرملزمان میں منمون دھمیچا ، اربازمرچنٹ ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، گومیت چوپڑانوپو سریکا اور وکرانت چھوکر شامل ہیں۔

شاہ رخ یا ان کی اہلیہ گوری خان کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم آریان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ کل پہلی بار بیٹے سے ملنے جیل پہنچے تھے۔

View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں شاہ رخ روپڑے ، جس کے بعد آریان نے بھی روتے ہوئے اپنے والد سے معافی مانگی۔ شاہ رخ نے بیٹے سے کہاکہ مجھے تم پربھروسہ ہے۔

ہائی پروفائل گرفتاری نے بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات کو شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پربھی اکسایا۔اداکارشتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو شاہ رخ کے ساتھ پرانے بدلے چکانے کا موقع مل گیا ہے۔ہریتک روشن اور سنیل شیٹی سمیت دیگر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

آریان کی نمائندگی اب امیت ڈیسائی کررہے ہیں جو ہٹ ایڈ رن کیس میں سلمان خان کے وکیل تھے اور اداکار نے اس انتہائی مشکل کیس میں بریت حاصل کی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ نے سلمان کے مشورے پر ہی وکیل تبدیل کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More