سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کو ہرادیا

سماء نیوز  |  Oct 24, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو بآسانی 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیشی ٹیم نے 4 وکٹوں نے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ رہا تاہم مڈل آرڈر بلےباز چاریت اسلانکا نے 73 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

سری لنکا کی جانب سے راجا پاکسے نے 26 گیندوں پر 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کے اوپنر محمد نعیم نے 62 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی جس میں انہوں نے 4 چوکے لگائے تھے۔

سابق کپتان مشفق الرحیم نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 57 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 10 اور لٹن داس 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More