شاہدآفریدی پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کرینگے؟

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

پاکستان کے کرکٹ کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2022 ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی ک قوی امکانات ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جو ن میں تصدیق کی تھی کہ سپر اسٹار شاہد خان آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کا حصہ بننا چاہیں گے۔

گلیڈی ایٹرز فیملی کی جانب سے اس بات کی تصدیق مینیجر اعظم خان نے بھی کی تھی۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘اگر ملتان سلطانز مجھے ریلیز کرتی ہے تو میں اپنے آخری سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دوں گا’۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2022 سیزن کے لیے پلیئر ڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے مینیجر اور سی ای او حیدر اظہر کی جانب سے آفریدی کو ریلیز کرنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

شاہد آفریدی کا کیرئیر 2 دہائیوں پر محیط رہا، انہوں نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ وہ ٹی20 میں پاکستان کےلیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بھی ہیں۔

آفریدی نے اپنے ٹی20 کیریئر میں 97 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں لالا پاکستانی ٹیم کے لیے تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں جس میں انہوں نے حیرت انگیز طور پر 393 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More